سائنسدانوں نے کہا ہے کہ خوش و خرم ماحول میں ادا کی جانے والی ہر نوعیت کی دماغی اور جسمانی سرگرمیاں خاص طور پر دماغی دبائو کو ختم کر کے تشویش، بے جا خوف اور دیگر بیماریوں کی علامات کو ختم کر دیتی ہیں۔ یونیورسٹی آف سینی نائیٹ کے پروفییسر جیمز ہیرمن (سائیکاٹری) نے اپنی اس تحقیق میں بتایا کہ خوش و خرم سرگرمیاں جب شروع ہوتی ہیںتو دماغ کے اندر ایک خاص طرح کی کیمیکل تبدیلیاں آتی ہیں جس سے دبائو اور ڈپریشن کو کم ہونے میں بائیو کیمیکل سطح پر مدد ملتی ہے جو ادویات سے ممکن نہیں۔ اس تحقیق کو مکمل کرنے کیلئے 870 خواتین اور مردوں پر مختلف نوعیت کی سرگرمیوں پر مبنی تجربات مکمل کئے گئے تھے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ