فرانسیسی شراب کی ایک بوتل جس 1774 کی تاریخ درج ہے گزشہ روز جنیوا میں ایک نیلامی کے دوران 46 ہزار سوئس فرانکس (تقریباً 38 ہزار تین سو یورو یا 49200 امریکی ڈالرز) میں فروخت ہوئی۔ ایک نامعلوم انٹرنیٹ خریدار نے''ون جاونی'' کی یہ بوتل خریدی جو کہ مشرقی جیورا علاقے کے اربواس سے ملی ہے۔فروخت کنندہ کرسٹی کا کہنا ہے کہ یہ شراب کئی نسلوں تک ورسل گھرانے نے ایک زیر زمین تجوری میں محفوظ رکھی تھی۔ خوردہ قیمت جس میں خریدار کا پزیمیئم بھی شامل ہے 40 سے 50 ہزار سوئس فرانک کی مقرر کردہ قیمت کے مطابق ہے۔ کرسئین کا کہنا ہے کہ اسی نوعیت کی ایک اور بوتل جو کہ شراب کے ماہرین نے 1994ء میں چکھ لی تھی اور ان کے مطابق دار چینی، مصالحے اور ونیلا کی طرح کے ذائقے والی یہ شراب بہت زبردست تھی۔ اس بوتل کو بادشاہوں کی شراب اور شرابوں کا بادشاہ کا لقب دیا گیا ہے اور یہ غیر معمولی بوتل ممکنہ طور پر سب سے پرانی غیر قلعہ بند مثال ہے جو کہ اب تک ایک حیران کن شراب ہے اور شراب کے شوقین اور صاحب زوق افراد کیلئے ایک حقیقی نایاب چیز ہے، یہ بات آکشن ہاؤس نے نیلامی سے قبل کہی تھی۔
دوسو اڑتیس سال پرانی فرانسیسی شراب فروخت
Posted on May 17, 2012
سماجی رابطہ