دوسروں کے ساتھ اچھا رویہ یا ان کے کام آنا مایوسی اور تنائو سے بچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ بات امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے مطابق مثبت سرگرمیاں تنائو یا مایوسی کے لئے بہترین اور موثر طریقہ علاج ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی بہترین بات یہ ہے کہ اس کے لئے رقم خرچ کرنے کی بھی ضرورت نہیں صرف 10 منٹ تک کسی کی مدد جیسے سامان اٹھانے یا اس سے ملتی جلتی سرگرمی مزاج کو خوشگوار بنا دیتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مایوس افراد کو اپنی زندگی میں مثبت جذبات میں اضافہ کرنا چاہئے۔
Posted on Jan 05, 2012
سماجی رابطہ