جزیرہ نما آئس لینڈ کو دنیا کا سب سے زیادہ پرامن ملک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔یہ ملک فی کس جی ڈی پی کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں اور انسانی ترقی کے لیے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ یورپی ملک آئس لینڈ اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ پر امن ملک ہے جب کہ دہشت گردی سے متاثرہ پاکستان اس فہرست میں 146 ویں نمبر پر ہے اور روس ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 147 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ صومالیہ اس فہرست میں آخری نمبر پر ہے۔ انسٹیٹیوٹ فاراکنامکس اینڈ پیس کی رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ 1.148 پوانٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ دنیا میں پرامن ممالک کے حوالے سے سروے میں 23 مختلف وجوہات کو بنیاد بنا کر 153 ممالک کی درجہ بندی کی گئی۔ ان وجوہات میں اندرون اور بیرون ملک لڑی جانے والی جنگیں، سیاسی استحکام، پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات، انسانی حقوق کا احترام، جرائم کی شرح، قیدیوں کی تعداد، ملکی دفاعی اخراجات وغیرہ شامل ہیں۔ دنیا میں آبادی کے لحاظ سے بڑے ملک چین کا اس فہرست میں 27 واں نمبر ہے۔ متحدہ عرب امارات 33 ویں، سارک ممالک میں شامل بھوٹان 34 ویں جب کہ ایٹمی ملک فرانس 36 ویں نمبر پر ہے۔ امریکا کا امن کی اس فہرست میں 82 واں نمبر ہے۔ بنگلہ دیش 83 ویں اور سعودی عرب کا نمبر 101 ہے۔ ایران 119 ویں اوردنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت 135 ویں پوزیشن پر براجمان ہے۔ دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ملک افغانستان 150 ویں نمبر پر ہے۔
دنیا کا سب سے زیادہ پر امن ترین ملک
Posted on Nov 15, 2011
سماجی رابطہ