ناسا کے سائنسدانوں نے دنیا سے سب سے زیادہ مشابہت رکھنے والا سیارہ دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سیارہ چھ سو سال کی دوری پر واقع ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے۔ اسے کپلر بائیس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سیارہ دنیا سے باہر زندگی دریافت کرنے کے کوشش میں ایک پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔ ناسا کے کلپر پروگرام کے سائنسدان ڈگلس ہڈگنز کا کہنا ہے کہ دنیا جیسا سیارہ ڈھونڈنے کی کوشش میں یہ ایک سنگ میل ہے۔
Posted on Dec 08, 2011
سماجی رابطہ