سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے نوجوان صارفین کو ٹیوئٹر اور ٹمبلر کی جانب جانے سے روکنے میں شدید مشکلات کا اعتراف کرلیا ہے۔
اس بات کا اعتراف فیس بک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر شیرل سینڈ برگ نے کیا۔
کیلیفورنیا میں ایک ٹیکنالوجی کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ اگرچہ فیس بک استعمال کرنے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے مگر ٹیوئٹر اور ٹمبلر ہمارے مقابلے میں زیادہ مقبول ہوتی جارہی ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ نوجوان فیس بک پر سرگرم رہنے کے ساتھ ساتھ نوجوان تیزی سے دیگر سائٹس کو بھی استعمال کررہے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ فیس بک اب بھی مارکیٹ لیڈر ہے اور ہمارے خیال میں لوگوں کے پاس ہماری سائٹ سیئرکرنے کیلئے بہت کچھ ہے۔
Posted on Jun 01, 2013
سماجی رابطہ