تہران: اب اسکیٹنگ کے لئے برف کی ضرورت نہیں۔ اب ایران میں گھاس اور پتھریلی سلائیڈ پر اسکیٹنگ کے لئے ایرانی خاتون تیار ہیں ۔ کھیل کے شائقین اب موسم اور وقت کا انتظار نہیں کرتے اس کی مثال ایرانی خاتون مرجان کلہڑ نے کچھ یوں دی ہے کہ انھوں نے اسکیٹنگ کے لئے برفیلے پہاڑوں اور سردیوں کا انتظار نہیں کیا بلکہ ایران کی کڑکتی دھوپ میں پتھریلی راہوں اور گھاس پر اسکیٹنگ کرتی نظر آئیں گی۔ مرجان کو ایران کی پہلی اسکیٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو اسکائنگ میں اولپمک گیمز میں شامل ہورہی ہیں۔مرجان کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی خواتین کے لئے کھیلوں میں رول ماڈل بننا چاہتی ہیں۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ