امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ میں ایک گلیشیئر سے سو مربع میل لمبی برف کی چادر ٹوٹ کر الگ ہوگئی ہے۔
برف کی یہ ایک بڑی چادر ’پیٹرمین گلیشئیر‘ الگ ہوئی ہے جو گرین لینڈ کے شمال مغربی ساحل پر واقع ہے۔
امریکہ کی ڈیلویئر یونیورسٹی میں پروفیسر اینڈریا میونچاؤ کا کہنا ہے کہ 1962 کے بعد کسی بھی گلیشیئر سے ٹوٹ کر الگ ہونے والا یہ سب سے بڑا برف کا ٹکڑا ہے۔
یہ ٹوٹا ہوا ٹکڑا سردی کے موسم میں جم سکتا ہے یا پھر پانی میں تبدیل ہوکر گرین لینڈ اور کینیڈا کے درمیان سمندری پانی میں شامل ہو سکتا ہے۔
پروفیسر میونچاؤ کا کہنا ہے کہ اگر یہ برف کا ٹکڑا جنوب کی طرف کا رخ کرتا ہے تو وہاں گزرنے والے پانی کے جہازوں کی آمدورفت متاثر ہوسکتی ہے۔
پیٹرمین گلیشیئر میں دراڑیں گزشتہ برس ہی دکھائی دینے لگی تھیں اور یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ جلد ایک بڑا برف کا ٹکڑا اس سے ٹوٹ کر الگ ہوجائے گا۔
ایک ہزار مربع کلومیٹر کی دوری پر پھیلا پیٹرمین گلیشئیر قطب شمالی کے جنوب میں واقع ہے۔
کینیڈا آئیس سروس کے تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمعرات کو لی جانی والی ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر میں یہ دارریں دیکھی تھیں۔
پروفیسر میونچاؤ کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ برف کا ٹکڑا عالمی حد ت کی وجہ سے الگ ہوا یا نہیں۔
گرین لینڈ سے ہر برس ہزاروں برف کے ٹکڑے الگ ہوتے ہیں لیکن اتنے بڑے ٹکڑے کا ٹوٹنا عام بات نہیں ہے۔
گرین لینڈ: بڑا برف کا ٹکڑا ٹوٹ گیا
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ