مارکیٹ میں آنے کے چند ہفتوں میں ہی ایپل کمپنی کے جدید موبائل فون آئی فون فور ایس کو کمزور بیٹری پر تنقید کا سامنا ہے۔
ہزاروں صارفین نے فور ایس کی کم بیٹری لائف کی شکایت کی ہے اور خاص طور پر اُن لوگوں کے آئی فون کے مسائل بڑھ گئے جنہوں نے آئی او ایس فائیو کے ساتھ فور ایس کا سافٹ وئیر اپ گریڈ کیا ہے۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ایپل کمپنی نے کہا کہ وہ اِس مسئلے پر تبصرہ کرنے سے قاصر ہے۔
آئی فون فور ایس کی بغیر کسی استعمال کے بیٹری لائف دو سو گھنٹے بتائی گئی تھی لیکن بعض صارفین نے شکایت کی ہے کہ اُن کے آئی فون کی بیٹری پندرہ فیصد فی گھنٹہ کی رفتار سے ختم ہوتی ہے۔
ایپل کمپنی کے فورمز پر آئی فون فور ایس کی بیٹری کے مسئلے پر بھرپور مباحثے جاری ہیں اور ایک بلاگر نے لکھا کہ اُن کے فون کی بیٹری کا مسئلہ اس وقت ختم ہوا جب انہوں نے آٹو میٹک ٹائم زون سیٹنگ کو بند کر دیا کیونکہ بقول اُن کے’ آئی فون فور ایس کا آپریٹنگ سسٹم ہر وقت ٹائم کو درست کرنے میں لگا رہتا ہے جس کی وجہ سے بیٹری کی چارجنگ جلد ختم ہو جاتی ہے۔
آئی فون فو ایس، کمزور بیٹری پر تنقید
Posted on Nov 03, 2011
سماجی رابطہ