جنوبی کوریا نے 30 جنوری کو ایک اور سیٹلائٹ راکٹ خلاء میں بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ تیس جنوری کو نیرو خلائی سنٹر سے ایک سو چالیس ٹن کوریا خلائی لائونچ وہیکل ون کے ایس ایل وی ون خلاء میں بھیجی جائیگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں وہیکل کا پہلا اور دوسرا اسٹیچ چھوڑا جائے گا جبکہ آئندہ ہفتے ریہرسل ہوگی۔
Posted on Jan 16, 2013
سماجی رابطہ