پانچ سال سے کم عمر بچوں میں شرح اموات کے حوالے سے پاکستان جنوبی ایشیا میں پہلے اور دنیا بھر میں 25ویں نمبر پر آگیا۔ غیر سرکاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر ایک ہزار میں سے 86 بچے پانچ سال کی عمر سے پہلے ہی موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ بین الاقوامی تنظیم سیو دی چلڈرن کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر بچوں میں شرح اموات ہمسایہ ممالک سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں ہر ایک ہزار میں سے 86 بچے پانچ سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی موت کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ بھارت میں 56 اور بنگلہ دیش میں 41 بچے موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غذائی قلت کے باعث پاکستان میں بچوں کی نمو کا عمل بھی ایک دہائی میں زوال پذیر ہوا۔ 2002 میں 41 فیصد بچے غذائی قلت کے باعث بڑھ نہیں پاتے تھے، 2013 میں یہ تعداد بڑھ کر 43 فیصد ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے مقابلے میں نومولود بچوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ملک ہے۔ بچوں میں شرح اموات کی زیادتی کی وجہ بچوں میں موذی امراض کی روک تھام کیلئے حفاظتی انتظامات ناقص ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بچوں میں شرح اموات میں کمی کے حوالے سے رینکنگ میں پاکستان سب سے نیچے رہا۔
جنوبی ایشیا، کم عمر بچوں کی شرح اموات میں پاکستان کا پہلا نمبر
Posted on Oct 28, 2013
سماجی رابطہ