نئی طبی تحقیق کے مطابق ''کاجو'' کی گریاں ذیابطیس کے مرض میں مفید ثابت ہوتی ہیں۔ اس غذائیت بھرے میوے پر یہ تحقیق یونیورسٹی آف مونٹریال کینیڈا اور یونیورسٹی آف یااونڈی کیمرون نے مشترکہ طور پر مکمل کی۔ تحقیق کے مطابق جب خون میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو اس وقت جسم ہارمونز تیار کرنے کا عمل روک دیتا ہے۔ جس کے ساتھ ساتھ انسولین کا اخراج بھی رک جاتا ہے۔ ماہرین طب نے جب کاجو کے بیج پر تجربات مکمل کئے تو انہوں نے دیکھا کہ یہ خون میں شکر کی مقدار کو کم کرنے میں اہمکردار ادا کرتے ہیں۔ یونیورسٹی آف مونٹریال کے شعبہ میڈیسن کے پروفسر پائیرز ایس ہیسڈی نے اس تحقیق کو مکمل کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق کاجو کے درخت سے حاصل ہونے والے مختلف اجزاء میں سوزش کم کرنے کی بھی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ ماہرین نے ذیابطیس کے مرض کے لئے کاجو کی گریوں کو منہ کے راستے استعمال کرنے والی ایک نئی دوا سے تعبیر کیا ہے۔ یہ تحقیق ''مالیکولیر نیوٹریشن اینڈ فوڈ ریسرچ'' جرنل میں شائع ہوئی ہے۔
کاجو کھانے سے ذیابطیس پر قابو پایا جاسکتا ہے
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ