مانیں یا نہ مانیں مگر جی حقیقت تو یہ ہے کہ خوش و خرم شادیاں آپ کو موٹا کرسکتی ہیں۔ جی ہاں یہ دلچسپ حقیقت ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے جس نے لوگوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔ امریکہ کی سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جتنا میاں بیوی میں پیار بڑھتا ہے وزن بھی اسی طرح تیزی سے بڑھتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جو لوگ اپنی شادی شدہ زندگی سے مطمئن ہوتے ہیں انہیں اپنے جسمانی وزن کی فکر نہیں رہتی اور موٹاپا بڑھنے لگتا ہے۔ محقق ڈاکٹر اینڈریا میلٹزر کا کہنا ہے کہ جتنا آپ اپنے شریک حیات سے خوش ہوتے ہیں اتنی ہی اپنی جانب سے بے پروا ہو جاتے ہیں کیونکہ کوئی فکر جو نہیں ہوتی۔ اس کے مقابلے میں جو جوڑے ایک دوسرے سے زیادہ مطمئن نہیں ہوتے ان کا وزن بھی زیادہ نہیں بڑھتا۔
Posted on Apr 08, 2013
سماجی رابطہ