لوڈشیڈنگ سے تنگ افراد کے لئے خوش خبری ہے کہ اب ان کے کپڑے ہی ایئرکنڈیشنر ہوں گے۔ یہ منفرد کارنامہ ایک جاپانی کمپنی نے سرانجام دیا ہے۔ جاپان میں فوکوشیما جوہری پاور پلانٹ بند ہونے کے بعد سے بجلی کا مسئلہ پیدا ہوچکا ہے اور ملک بھر میں بجلی کے استعمال کے حوالے سے کئی طرح کی پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملبوسات تیار کرنے والی ایک کمپنی کوکو فوکو نے ایسے کپڑے متعارف کرا دیئے ہیں جن میں پنکھا لگا ہوا ہے جو جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ جاپانی زبان میں کوکو فوکو کا مطلب ہی ائیرکنڈیشنڈ کپڑے ہے۔ ان کی ائیرکولر جیکٹ اس وقت جاپانی عوام میں بہت مقبول ہوچکی ہے۔ پینگوئن جیسی شکل کی جیکٹ پہننے کے بعد آپ کو کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے پنکھوں اور ائیر کنڈیشنر کی کوئی ضرورت نہیں رہتی کیونکہ اس میں جسم ٹھنڈا رکھنے کے لئے جدید ترین نظام لگایا گیا ہے۔ اس وقت اس جیکٹ کی قیمت 140 ڈالر ہے۔
کپڑوں میں ایئرکنڈیشن کے مزے
Posted on Jul 28, 2011
سماجی رابطہ