ایک تحقیق کے مطابق نیند کے دوران خوشبو کی مدد سے لوگوں کے خوف کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 15 صحت مند لوگوں کو دو مختلف چہروں کی تصاویر دکھا کر ان کی خوف اور خوشبو کے ساتھ تربیت کی۔ اس کے بعد ان افراد کو نیند کے دوران ایک تصویر سے منسلک خوشبو سنگھائی گئی اور جب یہ افراد سو کر اٹھے تو یہ اس خوشبو سے وابستہ تصویروں سے کم خوفزدہ تھے۔ محققین کے مطابق اس مشاہدے کو گہری یا کم گہری نیند کے دوران تھیرپی کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب اس انوکھی دریافت سے خوف کے مریضوں کا نیند کے دوران علاج کیا جا سکتا ہے۔
Posted on Sep 26, 2013
سماجی رابطہ