تازہ تازہ لیموں صرف رس بھرا ہی نہیں ہوتا بلکہ اس میں ڈھیر ساری خصوصیات بھی موجود ہیں، جن کی وجہ سے بیماریاں آپ سے دور بھاگتی ہیں۔ دو چمچے بادام کے تیل میں لیموں کے دو قطرے ملائیں، اور روئی کی مدد سے دن میں کئی بار زخم پر لگائیں،زخم جلد ٹھیک ہوجائے گا۔ لیموں کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنائیں، اس میں موجود ایسڈ سے جسم کی اضافی چربی گھل جاتی ہے۔ روزانہ ناشتے سے پہلے ایک ایک چمچہ لیموں کا جوس اور اولیوو آئل پینے سے پتھری میں افاقہ ہوتا ہے۔کسی جانور کے کاٹے یا ڈسے ہوئے حصے پر روئی سے لیموں کا رس لگائیں، فائدہ ہوگا۔ ایک گلاس گرم پانی میں لیموں ڈال کر پینے سے ہاضمہ ٹھیک ہوتا ہے۔ اسی طرح یورین انفیکشن ، ہائی بلڈ پریشر ، کھانسی ، قبض اور درد میں بھی لیموں جادوئی اثر دکھاتا ہے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ