جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی''ایل جی''نے آئندہ ہفتے گوگل ٹی وی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ اس طرح کے منصوبے میں جاپان کی سونی کارپوریشن اور جنوبی کوریا کی ہی سام سنگ الیکٹرانکس کارپوریشن بھی تحقیقی کام میں شامل ہوچکی ہیں تاکہ ابھرتی ہوئی انٹرنیٹ ٹی وی مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ حصص کو حاصل کیا جاسکے۔ گزشتہ روز ایل جی کمپنی نے گوگل ٹی وی کی لانچنگ کا اعلان کیا مگر حتمی تاریخ نہیں بتائی۔ گوگل ٹیلی ویژن عام صارفین کو براہ راست آن لائن ویڈیو اور ویب سائٹس تک رسائی فراہم کرے گا۔ علاوہ ازیں خصوصی ایپلی کیشنز اور ویڈیو گیمز تک بھی صارفین براہ راست رسائی حاصل کر سکیں گے۔
Posted on Jan 09, 2012
سماجی رابطہ