سمندروں میں رہنے والی مچھلیاں بھی ایک دوسرے سے باتیں کرتی ہیں۔ یہ بات نیوزی لینڈ کے سمندری حیات پرتحقیق کرنے والے ماہر شہریمان غزالی نے نیوزی لینڈ ہیرالڈ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہی ۔ رپورٹ کے مطابق مچھلیوں کی باتیں ان کے سوم بلیڈر کی مدد سے پیدا کردہ ہلکی اور بھاری آوازوں پرمشتمل ہوتی ہیں۔ تمام مچھلیاں یہ آوازیں سننے کی صلاحیت رکھتی ہیں لیکن تمام مچھلیاں یہ آوازیں پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔ رپورٹ کے مطابق مچھلیاں یہ آوازیں خطرے کے وقت اور جنس مخالف کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے مواقع پر گنگناتی ہیں مختلف اقسام کی مچھلیوں کی آوازیں مختلف ہوتی ہیں ۔ علاوہ ازیں بعض اقسام کی مچھلیاں دوسروں سے زیادہ باتونی ہوتی ہیں۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ