موجودہ دور میں موبائل فون ایک ضرورت اور زندگی کا لازمی جزو تصور کیا جاتا ہے۔ ماہرین اب ایسا موبائل فون تیار کرنے میں مصروف ہیں جسے آپ زمین پر گرائیں یا موڑ کر جیب میں ڈال لیں، اسے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ ماہرین ایسا موبائل فون تیا کرنے میں مصروف ہیں جسے آپ کاغذ کے ٹکڑے کی طرح استعمال کر سکیں گے۔ یہ موبائل اس قدر لچکدار اور مضبوط ہوگا کہ اگر آپ کا پیر اس پر پڑ جائے تو بھی اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس موبائل فون کی تیاری میں گریفین نامی مادہ استعمال ہوا ہے جس کی بدولت اس کی بیٹری بھی لچک دار ہوگی۔ گریفین کاربن کے صرف ایک ایٹم سے بنی چادر ہے جو ہیرے سے بھی زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔ اس طرح کے لچکدار موبائل فون کے نمونے گیجٹ شوز میں پہلے سے ہی عوام کی توجہ کا مرکز رہے ہیں لیکن اب یہ کہا جا رہا ہے کہ دو ہزار تیرہ تک اس طرح کا پہلا فون بازار میں دستیاب ہوگا۔ ایل جی، فلپس، شارپ، سونی اور نوکیا جیسی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی پر پہلے سے ہی کام کر رہی ہیں، لیکن اطلاعات کے مطابق بازار میں آنے والا ایسا پہلا فون جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ لا سکتی ہے۔ یہ فون دنیا بھر میں صارفین میں بہت مقبول ہوگا۔
ماہرین لچکدار موبائل بنانے کی تیاریوں میں مصروف
Posted on Dec 03, 2012
سماجی رابطہ