دنیا بھر میں جہاں خاتون ہر شبہ زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں اب متحدہ عرب امارات میں اٹھائیس سالہ مریم السفر مشرق وسطی کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئی ہیں۔ دبئی میں دنیا کا جدید ترین میٹرو سسٹم موجود ہے جہاں عموما خودکار نظام کے ذریعے ریل گاڑیوں کو کنٹرول کیا جاتا ہے تاہم کئی معاملات میں ڈرائیور کا ہونا لازمی ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں مریم السفر نے ٹرین ڈرائیورز کے امتحان میں کامیابی حاصل کی جس سے وہ نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ مشرق وسطی کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں۔ مریم السفر کا کہنا ہے کہ حکومت مختلف شعبوں میں خواتین کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
Posted on Feb 01, 2012
سماجی رابطہ