فرانس کے طب کے شعبے میں وابستہ ماہرین نے خصوصی طور پر خون کے سرخ خلیے تیار کر کے پہلی بار مریض کے جسم میں داخل کرانے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ تحقیق دس سال قبل شروع کی گئی تھی جس کے نتیجے میں سائنسدان خون کے سرخ خلیے داخل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ایسی صورتحال میں جبکہ خون کے عطیات دینے میں کمی ہو رہی ہے اس دریافت کو کافی اہم قرار دیا گیا ہے۔ اس جدید طریقے سے خون کے سرخ خلیے لامحدود تعداد میں تیار کئے جاسکتے ہیں اور خون کے عطیات لینے میں کافی حد تک کمی ہوجائیگی۔
Posted on Sep 05, 2011
سماجی رابطہ