سرکاری لیبارٹری نے تصدیق کی ہے کہ سندھ میں ڈینگی سے بچاوٴ کا اسپرے غیر معیاری اور گھٹیا تھا۔ سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے مطابق سندھ بھر میں ڈینگی سے بچاوٴ کا اسپرے 2 نمبر دوائی سے کیا گیا۔ ادھر ای ڈی او صحت ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق محکمہ صحت سے سوا 2 کروڑ روپے کی دوائی خریدی۔ علاوہ ازیں ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دوا میں ملانے کیلیے ڈیزل اور پٹرول پر تقریباً پونے 5 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ دریں اثناء بتایا جاتا ہے کہ کراچی کے 2 ایڈمنسٹریٹر اور ڈینگی سرویلنس سیل سندھ کے سربراہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے۔
Posted on Dec 12, 2013
سماجی رابطہ