غذائی ماہرین نے کہا ہے کہ جو بچے اپنے خاندان کے ساتھ مل کر کھانا کھاتے ہیں وہ سمارٹ اور صحت مند رہتے ہیں۔ امریکی ماہرین نے اس حوالے سے کی گئی 17 گزشتہ تحقیقات کا جائزہ لیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جو بچے اور نوجوان اپنے والدین کے ساتھ مل کر کھانا کھاتے ہیں وہ بچے موٹاپے کا شکار نہیں ہوتے اور تندرست و توانا رہتے ہیں۔ والدین کو اس حوالے سے بچوں پر دھیان دینا چاہیے ان کے کھانے پینے اور دن بھر کی سرگرمیوں کا جائزہ لینا چاہیے اور یہ سوچنا چاہیے کہ وہ اس حوالے سے کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ماہرین نے 2009ء میں کی گئی تحقیق جس میں ایک لاکھ 83 ہزار بچوں اور نوجوانوں جن کی عمر تین سے 17 کے دوران تھی' کے کھانے پینے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ جو بچے اور نوجوان گھر کا کھانا کھاتے ہیں اور اپنے خاندان کے ہمراہ کھاتے ہیں وہ متوازن غذا کھانے کے ساتھ ساتھ موٹاپے کا شکار نہیں ہوتے اور تندرست و توانا رہتے ہیں۔
مل کر کھائیں تندرست اور توانا رہیں
Posted on Oct 22, 2011
سماجی رابطہ