موبائل فون کے ٹاورز آئندہ آنے والے بڑے بڑے طوفانوں اورسیلابوں اور ان کی شدت کے بارے میں پیشگوئی کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں? ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تل ابیب یونیورسٹی کے تحقیقات کاروں کی طرف سے ایک جدید ماڈل تیار کیا گیا ہے جس میں اس بارے میں ایک تجزیہ پیش کیا گیا ہے کہ موبائل فون کے ٹاورز میں بعض ایسے حساس آلات نصب ہوتے ہیں جن کے ذریعے مستقبل کے طوفانوںاور سیلابوں کے بارے میں پتہ چلایا جاسکتا ہے? تحقیقات کاروں نے بتایا کہ موبائل فون ٹاورز کے اردگرد موجود نمی کی مخصوص انداز میں مسلسل مانیٹرنگ اور اس میں کمی بیشی کی ریڈنگ کے ذریعے ہم طوفان اور سیلاب کے آنے اور شدت کے بارے میں صحیح پیش گوئی کرسکتے ہیں اور یہ سب سے سستا ، موثر اور قابل اعتماد ذریعہ ہے? یونیورسٹی کے سربراہ نے اس البرٹ نے کہا ہے کہ موبائل فون ٹاور تاب کار شعاعیں خارج کرتے ہیں جو ہوا میں موجود نمی سے زائل ہوجاتی ہیں? انہوں نے کہا کہ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے فلڈ وارننگ جاری کی جاسکتی ہے، جب کہ اس کے ذریعے بارشوں کی بھی صحیح پیش گوئی کی جا سکتی ہے?
موبائل فون ٹاورز طوفان کی پیش گوئی کر سکتے ہیں
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ