اب آپ اپنی خواہشات یا پیغام مرنے کے بعد بھی اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ فیس بک نے ایک نئے پروگرام کو متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے آپ مرنے کے بعد بھی اپنا پیغام اپنے دوستوں یا عزیز و اقارب کو بھیج سکتے ہیں۔ فیس بک کی انتظامیہ اس شرط پر مرنے والے شخص کا ریکارڈ شدہ یا لکھا ہوا پیغام اسکی وال پر چسپاں کرے گا جب تین اشخاص اسکے مرنے کی تصدیق کریں گے۔ ہزاروں افراد نے اس تجویز کو پسند کیا ہے۔ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ مرنے والے کی ذاتی معلومات کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جائیگا۔
Posted on Jan 17, 2012
سماجی رابطہ