انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ائیر پورٹس پر سیکورٹی کے انتظامات میں بہتری لانے کے لیے ایک جدید اسکیننگ سسٹم متعارف کروارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ٹیکنا لوجی میں بلو ٹوتھ ٹیکنالوجی ،ایکسرے مشین اور آئی اسکیننگ سسٹم شامل ہے، جو کسی بھی چیز کی مکمل طور پر جانچ کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ آئیٹا (IATA) کے مطابق یہ اسکیننگ مشین تین ٹنل پر مشتمل ہو گی جس میں سے ہر مسافر کو باری باری نکلنا ہوگا،جس کے بعد گزرنے والے ہر مسافر کو نہ صرف اسکین کر لیا جائے گا بلکہ ہر مسافر کے بارے میں مکمل معلومات بھی ائیر پورٹ حکام کے پاس آجائے گی۔ آئیٹا حکام کے مطابق اس ٹیکنالوجی پر کام چل رہا ہے اور جلد ہی اس جدید ٹیکنالوجی کو ائیرپورٹس پر متعارف کرا دیا جائے گا۔
Posted on Nov 26, 2011
سماجی رابطہ