
ماہرین صحت نے ناریل کو صحت کیلئے انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کئی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ تحقیقی رپورٹ میں ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ناریل خوش ذائقہ اور زود ہضم پھل ہے اور وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ناریل بلند فشار خون اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کے علاوہ انفیکشن اور وائرس سے لڑنے میں مدد دیتا ہے اور یہ زخم بھرنے کیلئے بھی مفید ہے۔ اس کے ذریعہ ڈپریشن اور دبائو سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ناریل جسم میں کیلشیئم اور میگنیشئم جیسے معدنیات جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کیلئے مفید ہے۔ رپورٹ کے مطابق ناریل کے پھل کے مسلسل استعمال سے قوت مدافعت کو تقویت ملتی ہے
Posted on Sep 10, 2011
سماجی رابطہ