عام طور پر سائنس کی ایجاد کردہ کسی بھی مشین کو چلانے کے لیے بیٹری سیل یا پھر بجلی کا سہارا لینا پڑتا ہے تاہم اب ایک ایسا ریڈیوبھی تیار کرلیا گیا ہے جسکے لیے کسی قسم کی بیٹری کی ضرورت نہیں۔ سائنس کی دنیا سے تعلق رکھنے والے ذہین دماغوں کی منفرد ایجاد یہ واٹر پروف ریڈیو پانی سے چلتا ہے۔ ایک ماحول دوست ایجاد کی ترجمانی کرتا یہ ریڈیو دنیا کا پہلا ریڈیو ہے جسے شاور کیساتھ منسلک کیا جاتا ہے جومائیکرو ٹربائن ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے پانی کی رفتار اور پریشر سے اپنے لیے توانائی کا حصول ممکن بناتا ہے۔ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل اس ریڈیو کی بدولت اب نہاتے ہوئے بھی موسیقی اور خبروں سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس غیر معمولی انداز کے ریڈیو کی قیمت تقریبا پچپن ڈالر ہے۔
Posted on Nov 29, 2011
سماجی رابطہ