دنیا بھرمیں پرسنل کمپیوٹرکی جگہ کمپیوٹرٹیبلٹ کا استعمال تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔امریکا میں انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا بھر میں پرسنل کمپیوٹرکی برآمد میں تین فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی ہے۔ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر آٹھ کروڑ تینتالیس لاکھ کمپیوٹر برآمد کیے گئے۔ کمپیوٹر کی قیمتوں میں کمی کے باوجود لوگ انھیں خریدنے پر آمادہ نہیں بلکہ اب وہ میڈیا ٹیبلٹس اور آئی پیڈز جیسی دیگر الیکٹرانک اشیا میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔
Posted on Apr 15, 2011
سماجی رابطہ