امریکی ریاست نویڈا میں صحرا کے بیچ و بیچ موجود پانی کا مصنوعی چشمہ آجکل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ویران اور بیابان علاقے میں موجود گرم پانی کا یہ چشمہ حادثاتی طور پر کنویں کی کھدائی کے دوران وجود میں آیا جسے چند تبدیلیوں کے بعد کئی گنا دلکش اور دیدہ زیب بنا دیا گیا ہے۔ قوس و قزاح کے رنگوں کی خوبصورت چٹانوں سے بنے اس چشمے سے کئی فٹ بلند فوارے فضا میں بلند ہوتے نظرآتے ہیں جہاں ناصرف پانی کی تلاش میں روزانہ کئی پرندے اور جانور آکر اپنی پیاس بجھاتے ہیں بلکہ خوب انجوائے بھی کرتے ہیں۔
Posted on Sep 18, 2013
سماجی رابطہ