رواں سال کا آخری اور دوسرا چاند گرہن آج شام 7 بج کر 32 منٹ کو عروج پر ہوگا۔ علم بروج کے مطابق یہ چاند گرہن 8 درجہ اور 8 دقیقہ برج جواز میں لگے گا جو مکمل چاند گرہن ہوگا۔ یہ گرہن شام 5 بج کر 45 منٹ پر لگنا شروع ہوگا اور 7 بج کر 31 منٹ 49 سیکنڈ پر مکمل ہوگا۔ یہ وقت گرہن کا وسطی حصہ ہوگا۔ چاند گرہن رات 9 بج کر 17 منٹ پر مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ ماہرین نجوم کے مطابق یہ گرہن بحرالکاہل کے علاقے ''گوعام''اور شمالی میرنیا آلینڈ سے شروع ہوگا۔ امریکہ ، افریقہ اور یورپ میں چاند طلوع نہ ہونے کی وجہ سے یہ گرہن نظر نہیں آئے گا۔ البتہ ایشیاکے ممالک اور آسٹریلیا میں بہت واضح نظر آئے گا۔ یاد رہے اس سے قبل رواں سال 16 جون کو پہلا چاند گرہن لگا جبکہ دوسرا آج لگے گا۔
Posted on Dec 10, 2011
سماجی رابطہ