رومانیا کے دارالحکومت بخارسٹ کے قریب ایک چھوٹے سے گاوں میں 200 افراد نے تقریبا 11 سو 45 فٹ لمبا اور 744 فٹ چوڑا جھنڈا تیار کر کے نمائش کیلئے پیش کیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ اب تک تیار کیا گیا دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا ہے۔ اس جھنڈے کا وزن پانچ ٹن اور اس کا سائز تقریبا ً 3 فٹ بال گراونڈ کے برابر ہے۔ جھنڈا تیار کرنے والی فیکٹری کے مطابق اسے سینے میں کئی ہفتے لگے اور 70 کلومیٹر کا دھاگا استعمال کیا گیا۔ اس سے پہلے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا بنانے کا ریکارڈ لبنان کے پاس تھا۔ اس طرح یورپی ملک رومانیا نے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
Posted on May 28, 2013
سماجی رابطہ