سائنسدانوں کا خلا میں سبزیوں کے پودے اگانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا ہے۔ خلا میں مو جود بین الاقوامی خلائی جہاز میں امریکی اور اطالوی خلا نوردوں نے پہلی مرتبہ پودے اگانے کی کو شش کی تھی جس کےمثبت نتائج سامنےآئے ہیں۔ اسپیس شپ میں خلا نوردوں نےباغبانی کے شوق کو پورا کرتے ہوئے خاص طور پر تیار کردہ گرین ہائوسز میں مختلف سبزیوں کےچودہ بیج بوئےتھے جن میں سےدو پودوں کی کونپلیں پھوٹ آئیں ہیں۔ خلا میں ان پودوں کو اگانے اور ان کی پرو رش کیلئےمختلف طریقہ کار کےذریعے انتہائی نگہداشت میں خاص مٹی، پانی اور روشنی کا استعما ل کیا گیا۔ یہ کامیاب تجربہ خلا نوردوں کیلئےپہلا خوش آئند قدم ہےاور اب خلا میں سائنسدانوں کے لئے خود تازہ سبزیاں کاشت کرنےکی امید کی کرن بھی روشن ہوگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ خلا میں باغبانی خلائی اسٹیشن کےعملے کی نفسیات پر بھی مثبت اثرات مر تب کریں گی جو کئی ماہ تک اپنے پیاروں، دوست احباب اور زمین سےدور خلا میں رہتے ہیں۔
سائنسدانوں کا خلا میں سبزیاں اگانےکا کامیاب تجربہ
Posted on Jun 22, 2011
سماجی رابطہ