وکی پیڈیا کے بانی جمی ویلز نے کہا ہے کہ وکی پیڈیا آج چوبیس گھنٹوں کیلئے بند کر دی جائے گی۔ جمی ویلز نے تمام طلبا سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا کام مکمل کر لیں کیونکہ وہ آج اپنی ویب سائٹ کیخلاف امریکی سینٹ میں پاس ہونے والے بل کی وجہ سے اسے احتجاجا ً بند کر رہے ہیں۔ وکی پیڈیا کے خالق کا کہنا ہے کہ اس بل کے پاس ہونے سے کئی لوگ معلومات سے محروم ہوجائیں گے۔ جمی ویلز نے کہا کہ پچیس ملین لوگ روزانہ اس ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ اگر یہ ویب سائٹ بند ہوتی ہے تو اس کے ساتھ ساتھ دس کے قریب سوشل ویب سائٹس بھی بند ہوجائیں گی۔ وکی پیڈیا کے خالق کا کہنا تھا کہ سوپا ایکٹ آزادی رائے پر ایک حملہ ہے۔
Posted on Jan 18, 2012
سماجی رابطہ