کسی دور میں چاند کے متعلق طرح طرح کی کہانیاں منسوب تھی اور کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ چاند پر بھی جانا ممکن ہے۔ تاہم نیل آرم سٹرانگ نے سب سے پہلے چاند پر قدم رکھ کر اس خواب کی تکمیل کر دی۔ لیکن اب ہر شخص کیلئے یہ خواہش پوری کرنا ممکن ہے۔ امریکہ میں خلائی سیاحت کی ایک کمپنی نے چاند کی سیاحت کے منصوبے کے تحت سیاحوں کو چاند کے سفر پر بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ گولڈن سپائک نامی کمپنی چاند پر جانے کے خواہشمند افراد کو خلاء میں روانہ کرے گی اور سیاح چاند کی سطح کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے۔ لیکن چاند پر پہنچنے کیلئے ٹکٹ خریدنا لازمی ہے جس کی قیمت ڈیڑھ ارب ڈالر ہے
Posted on Dec 08, 2012
سماجی رابطہ