زمین سے سیارہ زہرہ اور مشتری آنے والے چند دنوں میں ایک دوسری کے انتہائی قریب نظر آئیں گے۔
خلاء میں ایک دوسرے سے بے حد دور ہونے کے باوجود دونوں اجرام اس طرح سیدھ میں آ جائیں گے کہ آسمان پر یہ ایک دوسرے سے محض چند ڈگری کے فاصلے پر نظر آئیں گے۔
دونوں سیاروں کو غروب آفتاب کے فوری بعد مغرب، جنوب مغرب میں دیکھا جا سکتا ہے۔
دونوں سیاروں میں زہرہ زیادہ روشن ہے جبکہ مشتری ایک لائن میں زہرہ سے آگے بڑھتا ہوا ایک ماہ تک دکھائی دے گا۔
دوربینوں کا نیٹ ورک سلو پیر کی صبح گرینج کے معیاری وقت کے مطابق دو بج کر تیس منٹ پر اس نظارے کو ویب سائٹ پر نشر کرنا شروع کر دے گا۔
سیاروں پر نظر رکھنے والوں کے لیے حالیہ عرصہ کافی مصروف گزر رہا ہے۔ گزشتہ پیر کو مریخ تقریباً دو سال کے بعد زمین کے انتہائی نظر آیا تھا۔
تاہم ابھی نظارہ ختم نہیں ہوا ہے، فروری میں زمین کے محور کےگرد چاند سیاروں کے جوڑے کے ساتھ نظر آیا تھا اور اب رواں ماہ مارچ میں چاند پہلے مشتری کے اوپر نظر آئے گا اور پھر مشتری اور بعد میں زہرہ کے قریب سے گزرے گا۔
سیاروں سے متعلق ایک اہم نظارہ رواں سال جون میں نظر آئے گا جب زہرہ زمین کے کچھ حصوں سے نظر آئے گا اور سورج کے سامنے سے گزرے گا۔
سیارہ زہرہ اور مشتری انتہائی قریب
Posted on Mar 12, 2012
سماجی رابطہ