ناروے میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق سکولوں میں اضافی وقت گزارنے سے طلباء کی ذہانت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں پیش کی جانے والی تحقیق کے مطابق کلاس روم میں اضافی وقت گزارنے سے آئی کیو چار پوائنٹ تک بڑھ سکتا ہے۔
محقیقین کے مطابق بچپن میں سکول میں اضافی وقت گزارنے سے آئی کیو پر معقول اثر پڑتا ہے تاہم انہیں یہ نہیں معلوم کہ ایسا تمام بچوں کے ساتھ ہوتا ہے یا پھر صرف ان بچوں کے ساتھ ہوا جن پر تحقیق کی گئی۔
محقیقین کے مطابق زیادہ آئی کیو اور زیادہ تعلیم کے درمیان ایک رابطہ پہلے ہی بن چکا ہے تاہم اس بات کا پتہ چلانا کہ سکول میں زیادہ وقت گزارنے سے آئی کیو بڑھتا ہے زیادہ مشکل ہے کیونکہ ممکن ہے ایسے طلباء جن کا آئی کیو زیادہ ہو وہ خود ہی زیادہ وقت تعلیمی ماحول میں گزارتے ہوں۔
تحقیق کے اعدادوشمار کے مطابق یونیورسٹی آف اوسلو نے ایک لاکھ سات ہزار دو سو تئیس طلباء پر اس کا تجربہ کیا۔
تحقیق کے مطابق نارورے میں سنہ انیس سو پچپن اور انیس سو بہتر کی علاقائی حکومتوں نے سات سے نو سال کی عمر کے دوران سکولوں میں لازمی تعلیم کو بڑھایا جس کا مطلب یہ ہے کہ طلباء نے چودہ کی بجائے سولہ برس کی عمر میں سکول کو چھوڑا۔
محقیقین کا کہنا ہے کہ سکول میں ایک اضافی سال گزارنے سے آئی کیو میں تین اعشاریہ سات پوائنٹس کا اضافہ ہوتا ہے۔
اسکول میں زیادہ وقت گذارنا ذہانت بڑھاتا ہے
Posted on Dec 28, 2011
سماجی رابطہ