سنگاپور کے ایک ریسٹورنٹ نے 2012 مچھلیوں کے سر کی لذیذ ڈش ایک ہی وقت میں 2012 افراد کو کھلا کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ مچھلیوں کے سر چٹ پٹے سالن میں بنا کر چھ مختلف ریسٹورنٹ میں آنیوالے افراد کو پیش کئے گئے۔ اپنے اس منفرد آئیڈیے سے متعلق بات کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے صدر کا کہنا تھا کہ وہ سال 2012 کو یادگار بنانا چاہتے تھے، اتنے بڑے پیمانے پر مچھلیوں کی ڈش صرف سنگاپور میں ہی بنائی جا سکتی ہے اس لئے اس ریکارڈ کو آسانی سے توڑا نہیں جا سکتا۔ اس موقع پر گنینز ورلڈ ریکارڈ کے حکام بھی موجود تھے جنہوں نے کھانا بننے سے پیش کرنے تک کے تمام مراحل کا بغور جائزہ لے کر اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا۔
Posted on Jul 16, 2012
سماجی رابطہ