معروف کمپنی مائیکرو سافٹ کو یورپی یونین نے ''انٹروائس اینڈ ویڈیو سروس کمپنی سکائی پی'' خریدنے کی منظوری دیدی جس کی قیمت 18.5 ارب ڈالر لگائی تھی۔ اس منظوری کے بعد مائیکرو سافٹ کی پوزیشن اس خریداری کیلئے محفوظ ہوچکی ہے۔ یورپین کمیشن نے بتایا کہ اس ضمن میں ہماری انوسٹی گیشن مکمل ہوگئی ہے جس کے مطابق ویڈیو کمیونی کیشن سرگرمیوں میں اس فرم کی کارکردگی نمایاں ہے۔ جس کو مائیکرو سافٹ اپنی ونڈوز لائیو مسینجر میں استعمال کرسکتی ہے۔ کمیشن کے مطابق اس خریداری سے مسابقت کی صورتحال سامنے نہیں آئے گی کیونکہ مارکیٹ میں دیگر کمپنیاں بھی ترقی کر رہی ہیں جن میں گوگل نمایاں ہے۔
Posted on Oct 10, 2011
سماجی رابطہ