حقیقت سے قریب ترین اور اسمارٹ فونز سے کنٹرول کیے جانے والا مصنوعی ہاتھ تیار کر لیاگیا۔مصنوعی اعضاء تیار کرنے والی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے i-Limb نامی ایسا مصنوعی ہاتھ تیار کیا ہے جو ہو بہو انسانی ہاتھ کی نقل و حرکت کی نقالی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور سینسرز کے حامل اس ہاتھ کی پانچوں اُنگلیاں الگ بیٹریز سے پاور لیتی ہیں جبکہ انگوٹھااور کلائی گھومنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔اس ہاتھ کی گرفت کو اسمارٹ فون ایپلی کیشن سے بخوبی کنٹرول کرتے ہوئے جہاں کیمرے اور قلم سمیت مختلف اشیاء اُٹھائی جاسکتی ہیں وہیں کمپیوٹر ماؤس آپریٹ کرنے ،ہاتھ ملانے اور جوتوں کے تسمے بھی بندھوائے جاسکتے ہیں۔جدید سینسرر اور موٹرز والے اس ہاتھ کی اُنگلیاں مڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں لہٰذا ہر قسم کی شے پر باآسانی گرفت حاصل کرلیتی ہیں جبکہ ایک خاص وقت تک غیر متحرک رہنے کے بعد یہ ہاتھ اپنی نیوٹرل پوزیشن پر واپس آجاتا ہے۔
اسمارٹ فون سے کنٹرول ہونے والا مصنو عی ہاتھ
Posted on Apr 15, 2013
سماجی رابطہ