ایک رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی میسج سروس کے باعث پچھلے سال موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کو ایس ایم ایس کی مد میں تیرہ اعشاریہ نو بلین ڈالر کا نقصان ہوا۔
اووم کمپنی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر میسج ایپلیکیشنز جیسے کہ واٹس ایپ، بلیک بیری میسنجر اور فیس بک چیٹ کے باعث موبائل آپریٹرز کو یہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آپریٹرز کو مل کر اس چیلنج کا سامنا کرنا ہو گا۔
موبائل صنعت سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل آپریٹرز موثر منصوبہ بندی سے اس نقصان کو کم کر سکتے ہیں۔
اس رپورٹ میں عالمی سطح پر سمارٹ فونز میں استعمال کی جانے والی سماجی رابطے کی ایپلیکیشنز کے اعداد و شمار اکٹھے کیے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے پیغامات بھیجنے سستے پڑتے ہیں بہ نسبت ایس ایم ایس کے۔
تاہم اس رپورٹ میں آپریٹرز کو انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافے سے ہونے والے منافع کا ذکر نہیں کیا گیا۔
ایس ایم ایس کی مد میں چودہ بلین ڈالر کا نقصان
Posted on Feb 22, 2012
سماجی رابطہ