آسٹریلیا نے برطانوی ملکۂ الزبتھ کی آمد کے موقع دنیا کا سب سے بڑا سونے کا سکہ بنایا ہے جس کا وزن ایک ہزار کلو گرام ہے۔
پرتھ مِنٹ نے یہ سکہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی متوقع آمد کے موقع پر بنایا ہے۔ ملکہ الزبتھ دولت مشترکہ میں شامل ممالک کے سربراہی اجلاس کی موقع پر مغربی آسٹریلیا کا دورہ کریں گی۔
اس سکے کی ایک جانب کینگرو اور دوسری طرف ملکہ الزبتھ کی تصویر ہے۔ اس سکے کا قطر اسّی سینٹی میٹر جبکہ اس کی موٹائی بارہ سینٹی میٹر ہے۔ اس سکے میں پانچ کروڑ آسٹریلوی ڈالر کا سونا استعمال کیا گیا ہے۔
پرتھ منٹ کے سربراہ ایڈ ہربوز کا کہنا ہے کہ یہ ایک ناقابلِ یقین چیلنج تھا جس کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس کو بنانے کے بارے میں جب سوچا گیا تو فیصلہ کیا گیا کہ یہ اتنا بڑا بنایا جائے کہ یہ ایک طویل مدت تک دنیا کا سب سے بڑا سکہ رہ
سونے کا ایک ہزار کلوگرام کا سکہ
Posted on Oct 28, 2011
سماجی رابطہ