تمباکو نوشی کے ماحول سیکنڈ ہینڈ اسموکنگ سے سالانہ چھ لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے نے اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ تمباکو کے دھویں سے دنیا بھر میں سالانہ چھ لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔تحقیق میں 2004کے192ممالک کے اعداد وشمار کو شامل کیا گیا ۔جس میںچالیس فی صد بچے،تینتیس فی صد مرد،پینتیس فی صد خواتین ہلاک ہو جاتے ہیں۔ یہ تمام ہلاکتیں ان افراد کی ہیں جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے بلکہ سگریٹ کے دھویں سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔افریقی ممالک میں بچوں کی ہلاکتیں43375جب کہ بالغ افراد 9514ہیں۔دنیا بھر میں سالانہ51لاکھ افراد تمباکو نوشی سے ہلاک ہوتے ہیں جب کہ603000افراد سیکنڈ ہینڈ اسموکنگ کا شکار ہوتے ہیں۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ