وفاقی حکومت نے 31 مئی 2014 سے تمباکو نوشی کی ہر قسم کی تشہیر پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے، سگریٹ ساز ادارے تشہیر کا کوئی بھی ذریعہ استعمال نہیں کر سکیں گے۔ سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر اشتہار بازی بند رہے گی، تمباکو اور سگریٹ کے تشہیری پوسٹر یا بینر مارکیٹوں، دوکانوں، کھوکھوں اور موبائل ٹرالیوں پر لگانے یا لٹکانے پر بھی 31 مئی سے مکمل پابندی ہو گی۔ سپریم کورٹ کے 2006ء کے فیصلے کے تحت، سگریٹس کی میڈیا پر تشہیر بند ہے۔ پاکستان نے عالمی ادارہِ صحت کے انسداد تمباکو نوشی کنونشن پر دستخط کر رکھے ہیں، کنونشن کے تحت رکن ممالک تمباکو نوشی کی تشہیر روکنے کے لئے راست اقدامات کرنیکے پابند ہیں۔ جبکہ دوسری جانب 31 مئی سے تمباکو نوشی کی تشہیر پر مکمل پابندی کو غیر ملکی سگریٹ ساز ادارے نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
تمباکو نوشی کی تشہیر پر پابندی لگانے کا اعلان
Posted on May 28, 2014
سماجی رابطہ