تحقیق کاروں کا کہناہے کہ تنہائی زندگی کے ماہ و سال چراتی ہے۔ تنہا رہنے والوں کی عمر ان لوگوں کی نسبت کم ہوتی ہے جو دوست احباب کے ساتھ وقت گذارتے ہیں۔ تازہ تحقیق کے مطابق تنہائی کی زندگی بسر کرنے والوں میں وقت سے پہلے مرنے کا امکان پچاس فی صد زیادہ ہوتا ہے۔ امریکی یونیورسٹیوں یوٹاہ اور نارتھ کیرولائنا میں کی جانے والی اس تحقیق سے ظاہر ہوا کہ جو افراد نئے دوست بنانا اور دوسروں سے ملنا جلنا پسند کرتے ہیں۔ ان کی عمر تنہا رہنے والوں کی نسبت اوسطا پونے چار سال زیادہ ہوتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوست بنانے اور لوگوں کے ساتھ وقت گذارنا صحت کے لیے اتنا ہی فائدہ مند ہےجتنا کہ تمباکو نوشی کی عادت ترک کرنا۔ مطالعاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر برٹ یوچینو کا کہنا ہے کہ دوست بنانے اور لوگوں کے ساتھ ملنے جلنے سے روزمرہ زندگی میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں ، اور مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ جس سے اس ذہنی دبا ؤاور اعصاب پر پڑنے والے تنا ؤمیں کمی آتی ہے جو صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
تنہائی سے عمر کم ہوتی ہے
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ