نئی طبی تحقیق کے مطابق تنہائی اور جذباتی ہیجان کا شکار افراد وزن بڑھنے جیسی بیماری کا جلد شکار بن سکتے ہیں۔ امریکہ کی ہوسٹن یونیورسٹی کے طبی ماہرین کے مطابق تنہائی اور اداسی کا شکار افراد میں زیادہ کھانا کھانے کا رجحان پایا جاتا ہے جو ان کیلئے نقصان دہ ہونے کیساتھ ساتھ موٹاپے کا بھی باعث بن سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ایسے افراد جب کھانے کی زیادتی کے بعد موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں تو وہ اور ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس کیلئے ضروری ہے کہ تنہائی کا شکار افراد دوسرے لوگوں سے اپنے بارے میں اظہار خیال کریں، اپنی تصاویر بنائیں یا اپنے احساسات کو قلم بند کرنے کی کوشش کریں تاکہ وہ اپنے اندر اداسی کے رجحان پر قابو پا سکیں جو کھانے کی زیادتی کے بعد موٹاپے کی بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔
تنہائی کا شکار افراد موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں
Posted on Jul 25, 2011
سماجی رابطہ