پاکستان نے کئی گھنٹے تک فضا میں رہنے اور 17 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کی صلاحیت کے حامل جاسوس ڈرون تیار کر لئے ہیں۔ پولیس بھی ان ڈرونز کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگا سکے گی۔ کراچی میں جاری آئیڈیاز 2012 میں دفاعی مصنوعات تیار کرنے والے پاکستانی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سولوشنز کے ڈی جی ایئر وائس مارشل (ر) زبیر اقبال ملک نے یہ بات نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بتائی۔ ایئر وائس مارشل (ر) زبیر اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈرون طیارے تیار کر لئے ہیں جو کئی گھنٹے تک فضا میں رہنے اور 17 ہزار فٹ بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈی جی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سولوشنز ایئر وائس مارشل (ر) زبیر اقبال نے بتایا ہے کہ بغیر پائلٹ یہ طیارے ہر موسم میں نگرانی اور اطلاعات کی فراہمی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پولیس بھی دہشت گردوں کیخلاف کریک ڈائون کیلئے ڈرون استعمال کر سکتی ہے۔
طویل اور بلند پرواز والے جاسوس ڈرون تیار
Posted on Nov 08, 2012
سماجی رابطہ