• urdu
  • مرکزی صفحہ
  • اردو لغت
  • اسلام
  • خبریں
  • شاعری
  • معلومات
  • ٹپس
  • اقوال
  • پیغامات
  • لطیفے
  • کہانیاں
  • بچوں کی دنیا
  • کٹ پیس

اردو ڈاٹ کو اب رومن اردو میں بھی

Roman Urdu Version of Urdu.co

  • سماجی رابطہ

  • مل جائیں
  • متعلق

  • Posts
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
    In Featured - On September 22, 2024
  • خراٹوں کا قدرتی علاج
    In Featured - On August 10, 2014
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند
    In Featured - On July 15, 2014
  • مرغی کا گوشت پکانے سے پہلے دھونا صحت کیلیئے خطرناک
    In Health - On June 19, 2014
  • خواتین سال میں ایک ماہ بنائو سنگھار کیلئے پریشان رہتی ہیں
    In Featured - On June 16, 2014
  • مقبول ترین

  • Posts
  • خلائی سروے سے اہرام کی دریافت
  • زمین کا چاند کوئی انوکھی چیز نہیں
  • قوت ارادی معذوری پر قابو پانے کا موثر حل
  • عالمی درجہ حرارت، 5 کروڑ لوگ ہجرت کر جائینگے
  • یوگا بریسٹ کینسر کے مریضوں کے لیے مفید
  • نیا اضافہ

  • Posts
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
  • خراٹوں کا قدرتی علاج
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند
  • عطیہ کئے گئے اعضا کو زیادہ دن تک محفوظ رکھنے کی تکنیک متعارف
  • منتخب

  • منتخب
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس خبریں
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس خبریں
  • طالب علم کے شخصی آداب ( ذاتی خوبیاں ) اسلام
  • مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ اسلام
  • خراٹوں کا قدرتی علاج خبریں
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند خبریں
  • اردو
  • خبریں
  • فیچر
  • ٹویٹر کے شیئرز بازار حصص میں فرو خت کرنے کا ا...
  • Next
  • Previous

ٹویٹر کے شیئرز بازار حصص میں فرو خت کرنے کا اعلان

دنیا کی مقبول مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ وہ بازارِ حصص میں اپنے شیئرز کی ابتدائی فروخت سے ایک ارب امریکی ڈالر کے حصول کے لیے پرامید ہے۔ یہ بات اس نے امریکی بازارِ حصص کی نگرانی کرنے والے اداروں کو فراہم کی گئی دستاویزات میں کہی گئی ہے۔ ٹوئٹر کا قیام سات سال قبل عمل میں آیا تھا اور اس کی جانب جمع کرائی جانے والی دستاویزات کے مطابق اس وقت ٹوئٹر کے صارفین کی تعداد 21 کروڑ 80 لاکھ ہے جو روزانہ پچاس کروڑ ٹویٹس یا پیغامات بھیجتے ہیں امریکہ کی سلیکون ویلی سے 2012 میں فیس بک کے بازار حصص میں آنے کے بعد یہ کسی کمپنی کے حصص کے فروخت کی سب بڑی پیشکش ہوگی۔ ٹوئٹر کی مجوزہ آئی پی او یعنی ابتدائی عوامی پیشکش کے لیے جمع کروائی گئی دستاویزات میں پہلی دفعہ اس کے معاشی اعدادوشمار بھی سامنے آئے ہیں ۔اِن کے مطابق کمپنی نے کبھی بھی منافع نہیں کمایا لیکن اس کی آمدن جو 2010 میں دو کروڑ اسّی لاکھ ڈالر تھی 2012 کے اختتام تک بڑھ کر اکتیس کروڑ ستّر لاکھ ڈالر پر پہنچ گئی۔ گذشتہ سال ٹوئٹر کو زیادہ تر آمدن اشتہارات سے ہوئی جبکہ باقی آمدن اسے ڈیٹا کے لائسنس دینے سے ہوئی۔ٹوئٹر نے 2013 کی پہلی ششماہی میں اپنی پچیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر آمدن پر چھ کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا نقصان ظاہر کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹو ئٹر کے نام سے بازار حصص کا حصہ بننے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم اس نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ وہ نیسڈک یا نیویارک سٹاک ایکسچینج میں سے کس بازارِ حصص کا حصہ بنے گی۔ ٹوئٹر اپنی آمدن کا بڑا حصہ موبائل فون پر اشتہارات سے بھی حاصل کرتا ہے۔ 2013 تک اسے اشتہارات سے 65 فیصد سے زیادہ آمدن موبائل پر تشہیر سے ہوئی اور اس دوران ٹوئٹر کے 75 فیصد صارفین نے موبائل فون کے ذریعے اس سروس کا استعمال کیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے دو شریک بانی ایوان ولیمز اور جیک ڈورسی جو کہ ٹوئٹر میں بڑے حصہ دار ہیں بازارِ حصص میں کمپنی کے شیئرز کی فروخت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایوان ولیمز کا ٹوئٹر میں 12 جبکہ ڈورسی کا 4.9 فیصد حصہ ہے۔ بنچ مارک کیپیٹل کے پیٹر فینٹن 6.7 فیصد حصص کے ساتھ کمپنی کے دوسرے بڑے حصہ دار ہیں۔ یاد رہے کہ ٹوئٹر نے تین ہفتے پہلے بازار حصص میں شامل ہونے کا عندیہ دیا تھا اور اب یہ دستاویزات سامنے آنے کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ کمپنی اس فیصلے کو جلد از جلد عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے۔ ٹوئٹر کے بازارِ حصص میں آنے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے سڈنی میں انویسٹ فنانشل سروسز کے پیٹر ایشو نے کہا کہ ٹوئٹر کو اپنے صارفین کی تعداد بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ 'میرے خیال میں ٹوئٹر کو سب سے بڑا فائدہ ہے کہ یہ عام صارف کے لیے استعمال میں آسان ہے اور اس کے استعمال پر انٹرنیٹ کا زیادہ ڈیٹا خرچ نہیں ہوتا۔

Posted on Oct 04, 2013

زمرہ جات

  • عالمی خبریں
  • کاروبار
  • دلچسپ خبریں
  • فیچر
  • صحت
  • خبروں کی دنیا
  • تصاویر
  • سائنس وٹیکنالوجی
  • شہر شہر کی خبر
  • فن وفنکار
  • کھیل
  • تازہ ترین

ٹیگ

  • ٹیکنالوجی (34)
  • سائنس (31)
  • تحقیق (19)
  • ایپل (9)
  • نیوز (7)
  • دلچسپ (5)
  • دنیا (5)
  • گوگل (4)
  • فیس بک (3)
  • مریض (3)
  • نیند (3)
  • نوکیا (3)
  • رپورٹ (3)
  • صحت (3)
  • ٹویٹر (3)
  • زمین (3)
  • بارش (2)
  • (2)
  • بیوٹی (2)
  • (2)

گزشتہ

ساتھی

  • ویب جزبہ
  • جنون
  • آئی جنون
Copyright © 2025 Urdu All Rights Reserved.