امریکی طبی ماہرین کے مطابق روزانہ وزن اٹھانے کی تربیت سے مردوں میں ذیابیطس کے امکانات کم ہوتے ہیں ۔ اس بات کی تصدیق امریکہ کے ہارورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ اور جنوبی ڈنمارک یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے کی ہے۔ تحقیق کے سربراہ اینڈرز گرانٹوڈ کے مطابق روزانہ کی ورزش کرنیوالے افراد دوسرے روزانہ ورزش نہ کرنے والے افراد کی نسبت زیادہ بہتر زندگی گزارتے ہیں اور ان سے زیادہ صحت مند اور توانا رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزن اٹھانے کے ساتھ ساتھ روزانہ دوڑنے سے بھی ذیابیطس اور دوسری کئی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ 30 منٹ تک وزن اٹھانے کی تربیت سے ذیابیطس کے امکانات 34 فیصد تک کم پڑ جاتے ہیں۔ لہٰذا روزانہ وزن اٹھانے کی تربیت بہت سی بیماریوں سے بچائو کا ایک ذریعہ ہے۔
Posted on Aug 09, 2012
سماجی رابطہ