وزن کم کرنے کا سب سے سستا اور آسان طریقہ امریکی ماہرین نے واضح کردیا ہے، جو نہ توورزش ہے اور نہ ہی فاقہ بس دو گلاس پانی روزانہ وہ بھی کھانے سے پہلے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ہر کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کھانے سے قبل دوگلاس پانی پینے سے بھوک کی اشتہا کم ہوجاتی ہے اور پھر کم کھانا کھانے کے نتیجے میں کئی پاونڈ وزن باآسانی کم کیا جاسکتا ہے۔ تحقیق کے مطا بق دن میں کم ازکم تین مرتبہ کھا نا کھانے سے قبل دوگلاس پانی پینے سے ناصرف بڑھتے وزن پر قابو پا نا ممکن ہے۔ بلکہ ڈائٹنگ کرنے والے افراد اس قدرتی طریقے کے استعما ل کے ذریعے ادویات کے منفی اثرات سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ